کچھ ممالک نے اپنے شکوک وشبہات کا اظہار اس طرح کیا ہے کہ امریکی کمپنی "فائزر" نے اتنی مقدار میں فراہم کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیا ہے جسے متفقہ اوقات میں فراہم کرنے کی اتنی گنجائش نہیں ہے جس کی بنا پر ملکوں نے ویکسی نیشن مہم کے لئے نظام الاوقات بھی طے کیا ہے اور خاص طور پر اس وقت جب کورونا کے نئے سیزن کی وجہ سے وبائی لہر عروج پرہے۔
اسی سلسلہ میں فائزر اور اس کے جرمن پارٹنر بیونٹیک نے کل تاخیر کو ایک ہفتہ تک کم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے اور ان دونوں کمپنیوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ایسا منصوبہ تیار کیا ہے جس سے یورپ میں مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور خوراک کی مقدار میں بھی اضافہ ہوگا تاکہ ترسیل کے بنیادی شیڈول میں واپس ہوا جا سکے۔(۔۔۔)
اتوار 04 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 17 جنوری 2021ء شماره نمبر [15391]