یورپ "فائزر" ویکسین کی تاخیر کی وجہ سے تشویش میں ہے

کل "ہیتھرو" ہوائی اڈہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں برطانیہ نے تارکین وطن سے منفی {کورونا} ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دیا (ای پی اے)
کل "ہیتھرو" ہوائی اڈہ کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں برطانیہ نے تارکین وطن سے منفی {کورونا} ٹیسٹ سرٹیفکیٹ دکھانا لازمی قرار دیا (ای پی اے)
TT

یوروپی یونین کے متعدد ممالک کے سرکاری صحت کے ذرائع نے "فائزر" ویکسین کی فراہمی میں تاخیر کے بارے میں اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے کیونکہ کمیشن کے انچارج کمیشن نے انہیں مطلع کیا ہے کہ وہ اگلے تین ہفتوں کے دوران ممبر ریاستوں کو وعدہ شدہ مقدار میں سے صرف آدھی مقدار ہی فراہم کر سکے گی۔

کچھ ممالک نے اپنے شکوک وشبہات کا اظہار اس طرح کیا ہے کہ امریکی کمپنی "فائزر" نے اتنی مقدار میں فراہم کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیا ہے جسے متفقہ اوقات میں فراہم کرنے کی اتنی گنجائش نہیں ہے جس کی بنا پر ملکوں نے ویکسی نیشن مہم کے لئے نظام الاوقات بھی طے کیا ہے اور خاص طور پر اس وقت جب کورونا کے نئے سیزن کی وجہ سے وبائی لہر عروج پرہے۔

اسی سلسلہ میں فائزر اور اس کے جرمن پارٹنر بیونٹیک نے کل تاخیر کو ایک ہفتہ تک کم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے اور ان دونوں کمپنیوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انہوں نے ایسا منصوبہ تیار کیا ہے جس سے یورپ میں مینوفیکچرنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور خوراک کی مقدار میں بھی اضافہ ہوگا تاکہ ترسیل کے بنیادی شیڈول میں واپس ہوا جا سکے۔(۔۔۔)

اتوار 04 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 17 جنوری 2021ء شماره نمبر [15391]

دی ہیگ میں "نسل کشی" کے الزام کے بارے میں اسرائیلی تشویش

بین الاقوامی عدالت انصاف کے پینل نے کل دی ہیگ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے اسرائیل کے خلاف دائر کردہ "نسل کشی" کے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا (ای پی اے)

جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے کے نتائج کے بارے میں اسرائیلی حکومت میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اقوام متحدہ کے اعلیٰ ترین عدالتی ادارے کی نمائندگی کرنے والی اس عدالت، جس کا صدر دفتر دی ہیگ میں ہے، نے کل جمعرات کے روز سے سماعت کا آغاز کیا جو دو دن تک جاری رہے گی۔

پریٹوریا نے عبرانی ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے غزہ کی پٹی میں "نسل کشی کی روک تھام" معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے اور جو اسرائیل غزہ کی پٹی میں کر رہا ہے اس کا جواز 7 اکتوبر 2023 کو تحریک "حماس" کی طرف سے شروع کیے گئے حملے ہرگز نہیں ہو سکتے۔

جنوبی افریقہ نے عدالت میں دائر 84 صفحات پر مشتمل شکایت میں ججوں پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں "فوری طور پر اپنی فوجی کاروائیاں بند کرنے" کا حکم دیں۔ کیونکہ اس کا یہ خیال ہے کہ اسرائیل نے "غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف نسل کشی کی کاروائیاں کی ہیں، وہ کر رہا ہے اور آئندہ بھی جاری رکھ سکتا ہے۔" عدالت میں جنوبی افریقہ کے وفد کی وکیل عدیلہ ہاشم نے کہا کہ "عدالت کے پاس پہلے ہی سے پچھلے 13 ہفتوں کے دوران جمع شدہ شواہد موجود ہیں جو بلاشبہ اس کے طرز عمل اور ارادوں کو ظاہر کرتے ہوئے نسل کشی کے معقول الزام کو جواز بناتے ہیں۔" (...)

جمعہ-30 جمادى الآخر 1445ہجری، 12 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16481]