رام اللہ میں مصر اور اردن کے انٹلیجنس ڈائریکٹر کا اجلاس

رام اللہ میں قانون ساز کونسل کے صدر دفاتر کے باہر فلسطینی محافظ دستہ کو دیکھا جا سکتا ہے (ریٹزر)
رام اللہ میں قانون ساز کونسل کے صدر دفاتر کے باہر فلسطینی محافظ دستہ کو دیکھا جا سکتا ہے (ریٹزر)
TT

فلسطین کے صدر محمود عباس نے رام اللہ میں مصری جنرل انٹیلیجنس سروس کے ڈائریکٹر عباس کامل اور اردن کے جنرل انٹلیجنس سروس کے سربراہ میجر جنرل احمد حسنی کا استقبال کیا ہے۔

اس اجلاس میں 3 فائلوں کے سلسلہ میں مذاکرہ کیا گیا ہے اور یہ فائل آئندہ انتخابات، اسرائیل کے ساتھ مذاکرات اور فلسطینی مفاہمت کی فائل ہے جس سے جہاں بھی اختلافات پائے جاتے ہیں صفوں کے اتحاد کو یقینی بنانے کی کوشش ہوگی نہ صرف "حماس" کے ساتھ۔۔

باخبر فلسطینی ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ یہ دورہ خطے میں نئے امریکی انتظامیہ کی آمد کی تیاریوں کے سلسلے میں گغے جانے والے انتظامات کے دائرہ میں سامنے آیا ہے۔(۔۔۔)

پیر 05 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 18 جنوری 2021ء شماره نمبر [15392]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]