یمنی حکومت نے بندرگاہوں کی بدعنوانی کے خلاف کیا جنگ کا اعلان https://urdu.aawsat.com/home/article/2750936/%DB%8C%D9%85%D9%86%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D9%86%D8%AF%D8%B1%DA%AF%D8%A7%DB%81%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%AF%D8%B9%D9%86%D9%88%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AC%D9%86%DA%AF-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%86
یمنی حکومت نے بندرگاہوں کی بدعنوانی کے خلاف کیا جنگ کا اعلان
یمن کے وزیر اعظم کو کل عدن میں وزراء اور عہدیداروں سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (سبا)
عدن: علی ربی
TT
TT
یمنی حکومت نے بندرگاہوں کی بدعنوانی کے خلاف کیا جنگ کا اعلان
یمن کے وزیر اعظم کو کل عدن میں وزراء اور عہدیداروں سے ملاقات کے دوران دیکھا جا سکتا ہے (سبا)
یمنی حکومت کے سربراہ ڈاکٹر معین عبد الملک نے اپنی حکومت کی طرف سے وسائل کی ترقی اور وعدہ کردہ اصلاحات کرنے کے سلسلہ میں عمل درآمد کی کوششوں کے تناظر میں اپنے ملک کے اندر زمینی، بحری اور ہوائی بندرگاہوں میں بدعنوانی اور لاپرواہی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز عدن میں عبد المالک کی زیرصدارت ایک میٹنگ میں تمام اشکالات سے وافق ہونے اور انہیں حل کرنے کے لئے زمینی سطح پر بندرگاہوں کی ذمہ داری ادا کرنے والی مشترکہ کمیٹی کے قیام کو منظوری دی گئی ہے اور اس کے علاوہ یہ کمیٹی گزشتہ ادوار کے دوران کارکردگی کا جائزہ لے گی، اس کی کارکردگی کو فروغ دینے کے لئے ممکنہ کوشش کرے گی، طریقۂ کار کو متحد کرے گی، محصول کو جمع کرنے اور کنٹرول کو یقینی بنانے کے لئے بھی کام کرے گی اور اوورلیپنگ کام اور اختیارات میں مداخلت نہیں کرے گی اور عبد المالک نے مستحکم حقیقی معیشت کی تعمیر پر بھی زور دیا ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)