نیولنی کی گرفتاری کے سلسلہ میں مغربی اور بین الاقوامی مذمت

نیولنی کو کل ماسکو میں ہتھکڑی لگائے جانے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
نیولنی کو کل ماسکو میں ہتھکڑی لگائے جانے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

روسی مخالفین الیکسی نیولنی کی گرفتاری، ان کی ایک ماہ کی نظربندی اور ان کے خلاف ان کی غیر حاضری میں لگئے جانے والے متعدد مقدمات کی سماعت کی تیاری کے معاملہ کو بین الاقوامی اور مغربی سطح پر مذمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

 نیولنی کو گزشتہ روز ہی جرمنی سے واپسی کے بعد ایک روسی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا تھا جہاں وہ زہر آلود کئے جانے کی مبینہ کوشش کے اثرات کے لئے زیر علاج تھاے جس کی روس نے تردید کی تھی اور ان کی گرفتاری سے متعلق عدالتی حکم سے قبل شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں نیولنی نے روسیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے خاطر اور اپنے مستقبل کے لئے میری خاطر نہیں حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکلیں۔

یوروپی یونین کے رہنماؤں نے اپوزیشن سیاستدان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بالٹک ممالک نے دھمکی دی ہے کہ اگر ماسکو ان کی باتوں کی پاسداری نہیں کرتا ہے تو وہ اس کے خلاف پابندیاں عائد کریں گے۔(۔۔۔)

منگل 06 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 19 جنوری 2021ء شماره نمبر [15392]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]