روس شام میں اسرائیل کے تحفظات کو حل کرنے کے لئے تیار ہے

روسی وزارت خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر سیرگی لاوروف کی نشر کردہ تصویر دیکھی جا کتی ہے (روئٹر)
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے گزشتہ روز ماسکو میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر سیرگی لاوروف کی نشر کردہ تصویر دیکھی جا کتی ہے (روئٹر)
TT

گزشتہ روز روسی وزیر خارجہ سیرگی لاوروف نے ایک نمایاں حیثیت سے شام میں اسرائیلی خدشات کی طرف توجہ دینے کی پیش کش کی ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کا ملک عبرانی ریاست کے خلاف شام کی زمینوں کے استعمال کو مسترد کرتا ہے۔

لاوروف نے ماسکو میں اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک نے اسرائیل کو شام کے علاقوں سے ہونے والے حفاظتی خطرات سے آگاہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ ان کا ازالہ کیا جا سکے اور شام علاقائی تنازعات کا میدان نہ بن سکے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ روس نہیں چاہتا ہے کہ شام کی سرزمیں کو اسرائیل کے خلاف استعمال کیا جائے یا ایرانی اسرائیلی محاذ آرائی کے میدان طور پر استعمال کیا جاے جیسا کہ بہت سے لوگوں کی خواہش ہے۔

 یہ پہلا موقع ہے جب لاوروف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے ملک نے یہودی ریاست کو درپیش ممکنہ خطرات سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے کے لئے اسرائیلی فریق کو پیش کش کی ہے لیکن اس کی شرط یہ ہے کہ ماسکو ان خطرات سے نمٹے گا۔(۔۔۔)

منگل 06 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 19 جنوری 2021ء شماره نمبر [15392]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]