مصر اور قطر کے سفارتی تعلقات ہوئے بحال

مصر اور قطر کے سفارتی تعلقات ہوئے بحال

جمعرات, 21 January, 2021 - 16:15
3 سال کے بعد قاہرہ سے دوحہ کے لئے پہلی پرواز کے آنے کے دو دن بعد مصری وزارت خارجہ نے کل اعلان کیا ہے کہ مصر اور قطر نے العلا بیان میں شامل اجتماعی ذمہ داریوں کو عملی جامہ پہنانے کے فریم ورک کے تحت سفارتی تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

دو ہفتے قبل سعودی عرب کی طرف سے ہونے والے "خلیجی تعاون کونسل ممالک" کے سربراہی اجلاس میں قطر کے بائیکاٹ کے صفحے کو تبدیل کرنے کے لئے اس العلا بیان پر دستخط کیا گیا ہے جس کی سربراہی کویت نے کی ہے اور مصر، سعودی عرب، امارات اور بحرین نے اس معاہدہ پر دستخط کیے ہیں جس کے نتیجے میں تعلقات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔


گزشتہ روز مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ العلا بیان میں شامل باہمی ذمہ داریوں کو عملی جامہ پہنانے کے فریم ورک کے اندر ایگزیکٹو اقدامات کے سلسلے میں مصر اور قطر نے آپس میں دو سرکاری دستاویز کا تبادلہ کیا ہے اور دونوں ممالک کے مابین اتفاق رائے ہوا ہے کہ دونوں کے مابین سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔(۔۔۔)


جمعرات 08 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 21 جنوری 2021ء شماره نمبر [15394]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا