اقوام متحدہ نے امریکہ کی "قیادت" میں واپسی کا کیا خیرمقدم https://urdu.aawsat.com/home/article/2762216/%D8%A7%D9%82%D9%88%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%DA%A9%DB%8C-%D9%82%DB%8C%D8%A7%D8%AF%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%88%D8%A7%D9%BE%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AE%DB%8C%D8%B1%D9%85%D9%82%D8%AF%D9%85
اقوام متحدہ نے امریکہ کی "قیادت" میں واپسی کا کیا خیرمقدم
صدر بائیڈن کو وائٹ ہاؤس کے آفس میں مختلف ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
اقوام متحدہ نے پیرس آب وہوا کے معاہدے کی طرف امریکہ کو بحال کرنے کے لئے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے اور اس کے سکریٹری جنرل انٹونیو گٹیرس نے گرین ہاؤس گیسوں کے صفر تک پہنچنے کے سلسلہ میں عالمی کوششوں کی طرف ریاستہائے متحدہ کی رہنمائی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
گٹریس نے عالمی ادارہ صحت سے دستبرداری اور امیگریشن اور پناہ گزینوں کے امور میں دیگر مثبت اقدامات کی بھی تعریف کی ہے۔
دوسری طرف ڈیموکریٹس سینیٹ کے ذریعہ بائیڈن انتظامیہ کے امیدواروں کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کے درپے ہیں۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)