کورونا نے اپنی دوسری لہر کے ساتھ افریقہ میں مچایا وبال

گزشتہ روز اہل سعودیہ کو کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لئے ریاض میں بین الاقوامی کانفرنس اور نمائشی مرکز جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز اہل سعودیہ کو کورونا ویکسین حاصل کرنے کے لئے ریاض میں بین الاقوامی کانفرنس اور نمائشی مرکز جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

ایک طرف کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد کے دو ملین اور 75 ہزار سے تجاوز کرنے اور اس کے متاثرہ افراد کی تعداد 97 ملین تک پہنچ جانے کے بعد دنیا کے ممالک کورونا وائرس کے خلاف ویکسین مہموں میں مصروف ہیں تو دوسری طرف افریقی براعظم نے اس وائرس کی دوسری لہر دیکھی ہے جو پہلی لہر سے زیادہ مہلک ہے۔

افریقی یونین کے مرکز برائے بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام نے کل (جمعرات) کو اعلان کیا ہے کہ افریقی ممالک میں "کوویڈ ۔19" وبا کی دوسری لہر زیادہ مہلک دکھائی دے رہی ہے کیونکہ براعظم میں اموات کی شرح عالمی اوسط سے زیادہ ہو چکی ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 09 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 22 جنوری 2021ء شماره نمبر [15395]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]