ناویلنی کی رہائی کاے مطالبہ کے لئے روس میں بڑے پیمانے پر مظاہرےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2762546/%D9%86%D8%A7%D9%88%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%81%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%D8%A7%DB%92-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%B1%D9%88%D8%B3-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%DA%91%DB%92-%D9%BE%DB%8C%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%92-%D9%BE%D8%B1-%D9%85%D8%B8%D8%A7%DB%81%D8%B1%DB%92
ناویلنی کی رہائی کاے مطالبہ کے لئے روس میں بڑے پیمانے پر مظاہرے
ماسکو میں گزشتہ روز حکومت مخالف الیکسی ناویلنی کی رہائی کے مطالبہ میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کے منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
روسی اپوزیشن کے سیاستدان الیکسی ناویلنی کے حامی گزشتہ روز روسی حکام کے سخت انتباہ کو نظرانداز کرتے ہوئے روسی شہر کے درجنوں شہروں میں بڑے پیمانے پر مظاہروں میں نکلے ہیں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ متعدد شہروں میں جھڑپیں بھی ہوئیں ہیں جس کے نتیجے میں کچھ لوگ زخمی ہوئے اور ناویلنی کی اہلیہ سمیت دو ہزار سے زیادہ مظاہرین اور اس کی ٹیم کے ممبروں کی اکثریت کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔
ناویلنی جرمنی سے واپس آئے تھے جہاں ان پر ہونے والے گیس قاتلانہ حملے کا علاج چل رہا تھا کیونکہ ان کو قبل از وقت مقدمے کی سماعت سے قبل 30 دن قید کی سزا سنائی گئی تھی اور روسی عدلیہ کا کہنا ہے کہ ناویلنی کو جرمنی میں علاج کے لئے سفر کرکے گزشتہ فیصلے کے سلسلے میں اپنی مشروط رہائی کی خلاف ورزی کرنے پر جیل کی سزا سنائی گئی تھی۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)