"کورونا" کے خلاف یورپی ویکسینیشن کو مزید پریشانیوں کا سامنا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2763131/%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D8%AE%D9%84%D8%A7%D9%81-%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%BE%DB%8C-%D9%88%DB%8C%DA%A9%D8%B3%DB%8C%D9%86%DB%8C%D8%B4%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D8%B2%DB%8C%D8%AF-%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D8%B4%D8%A7%D9%86%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%D8%A7-%DB%81%DB%92
"کورونا" کے خلاف یورپی ویکسینیشن کو مزید پریشانیوں کا سامنا ہے
برطانویوں کو کل ویکسین لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
یورپ میں کورونا کے خلاف ویکسینیشن کی مہمات کو مزید رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ آسٹفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ ایجاد کردہ ویکسین تیار کرنے والی کمپنی آسٹرا زینیکا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال کے پہلے تین مہینوں کے دوران صرف وعدہ شدہ مقدار میں سے 60٪ کی فراہمی کر سکے گی اور یونین کے ممبر ممالک کو قطرے پلانے کی مہمات کے نظام الاوقات پر نظر ثانی کرنی ہوگی جن میں سے بیشتر مختلف وجوہات کی بناء پر غلطی کے شکار ہیں۔
یورپی یونین کے دارالحکومتوں میں کمیشن کے ذریعہ خریدی جانے والی ویکسین کی مقدار کی فراہمی میں تاخیر کے بارے میں بار بار اعلانات کے بڑھتے ہوئے عدم اطمینان کے ساتھ روسی فیڈریشن گزشتہ روز یورپی ویکسین بحران کے سلسلے میں داخل ہوا ہے جس میں کچھ فریقوں نے آنے والے مہینوں میں فراہمی کی متوقع کمی کی تلافی کرنے کی امید کی ایک کرن کو دیکھا ہے اور یوروپی میڈیسن ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ اسے روسی صحت کے حکام کی طرف سے سپوٹنک ویکسین کے حوالے سے سائنسی مشورے حاصل کرنے کی درخواست موصول ہوئی ہے تاکہ ویکسین کے استعمال کی منظوری پر غور کرنے کے لئے ضروری اعداد وشمار کو جانا جا سکے۔(۔۔۔)
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزامhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814066-%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%AC%D8%B2%D8%A7%D8%A6%D8%B1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AF%D8%B4%D9%85%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D8%A7%DA%BA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%B9%D8%A7%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85
مالی کا الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور اس کے معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام
مالی کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا (ایکس پلیٹ فارم پر مالی پریذیڈنسی اکاؤنٹ)
کل جمعرات کے روز افریقی ملک مالی کی حکمران عسکری کمیٹی نے الجزائر پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے اور ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کا الزام عائد کیا۔
"روئٹرز" کے مطابق، عسکری کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے علیحدگی پسندوں کے ساتھ 2015 کا الجزائر امن معاہدہ فوری طور پر ختم کر دیا ہے۔ الجزائر کی حکومت کے قریبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وہ باماکو کے فوجی حکمران کرنل عاصیمی گوئٹا کے روس کی ملیشیا "وگنر" کے ساتھ اتحاد سے پریشان ہے۔ گزشتہ نومبر میں مالی میں ملیشیا کی طرف سے تکنیکی اور لاجسٹک مدد سے شروع کیے گئے ایک اچانک حملے میں مالی کی افواج نے کیدال شہر پر قبضہ کر لیا تھا، جب کہ کیدال، شمال میں ایک الگ ریاست کے قیام کا مطالبہ کرنے والی مسلح اپوزیشن کا ایک اہم گڑھ شمار ہوتا ہے۔
انہی ذرائع کے مطابق، الجزائر اس پیش رفت کو مالی میں تنازعے کے دونوں فریقوں کے مابین 2015 میں اپنی سرزمین پر دستخط کیے گئے "امن معاہدے کی خلاف ورزی" شمار کرتا ہے۔ اسی طرح اپوزیشن کے شہروں پر کرنل گوئٹا کی پیش قدمی اور جدید فوجی آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنی فوجی مہم کے دوران اسے "ویگنر" کے زیر کنٹرول دینے کو بین الاقوامی ثالثی کی کوششوں کو کمزور کرنا شمار کرتا ہے، اور خیال رہے کہ الجزائر اس ثالثی کا سربراہ ہے۔
اس مہینے کے آغاز میں کرنل گوئٹا نے اندرونی تصفیہ کے عمل کے حوالے سے بیانات دیئے، جس سے یہ سمجھا گیا کہ وہ "امن معاہدے" اور ہر طرح کی ثالثی سے دستبردار ہو رہے ہیں۔