یورپ نے کورونا ویکسین تیار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دی دھمکی

یورپ نے کورونا ویکسین تیار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی دی دھمکی

پیر, 25 January, 2021 - 13:00
ویکسین تیار کرنے والے یورپی طلب کو پورا نہیں کرسکتے ہیں (ای پی اے)
یوروپی یونین کے ممالک نے دھمکی دی ہے کہ وہ خوراک کی فراہمی میں تاخیر کے اعلان کے سبب کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دینے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے جبکہ بیشتر یورپی ممالک میں صحت کے نظام وبا کی لہر کے بوجھ تلے دب رہے ہیں اور کئی دنوں سے ویکسین کی فراہمی میں تاخیر ہونے سے متاثر ہونے والے کچھ ممبر ممالک کے ذریعہ یورپی کمیشن پر دباؤ بنایا جا رہا ہے کہ وہ کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں کی شرائط کو پورا کرنے میں ناکامی کے الزامات کے تحت کمپنیوں کے خلاف مقدمہ دائر کریں کیونکہ ویکسینیشن مہم میں تاخیر کے نتیجے میں صحت عامہ اور قومی معیشت کو نقصان پہنچا ہے۔

یوروپی کونسل کے صدر چارلس مائکل نے کل کہا ہے کہ یونین دواساز کمپنیوں کو وقت پر ویکسین کی مقدار فراہم کرنے کے معاہدے کی پابند کرنے کے مقصد سے تمام دستیاب قانونی ذرائع کا سہارا لے گی۔(۔۔۔)


پیر 12 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 25 جنوری 2021ء شماره نمبر [15398]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا