لیبیا کے تیل گارڈز اس کی برآمد کو روک رہے ہیں

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے وسط میں گزشتہ ہفتے روزمرہ کی زندگی کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے وسط میں گزشتہ ہفتے روزمرہ کی زندگی کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

لیبیا نیشنل آرمی کے پٹرولیم سہولیات گارڈ نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ تنخواہوں میں تاخیر ہونے کی وجہ سے احتجاج کرتے ہوئے آئل کریسنٹ خطے کے متعدد شعبوں میں تیل کی برآمد کو روک دے گی۔

ایک طرف فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کو ایک سیاسی اور میڈیا شرمندگی کا سامنا ہے جن کی افواج کا ملک کے مشرق اور اس کی اہم تیل بندرگاہوں پر کنٹرول تو دوسری طرف گارس سے وابستہ افراد نے راس لونوف، سدرہ اور حریقہ کی بندرگاہوں سے تیل کی برآمدات کو اس وقت تک روکنے کا اعلان کیا ہے جب تک تنخواہوں کی تقسیم اور کام کے حالات کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ان کے مطالبات کو قبول نا کر لیا جائے۔

اسی سلسلہ میں لیبیا میں امریکی سفیر رچرڈ نورلینڈ لائن میں داخل ہوئے ہیں اور فریقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ملک کے مشرق اور مغرب کے درمیان ساحلی راستہ کھول دیں۔(۔۔۔)

پیر 12 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 25 جنوری 2021ء شماره نمبر [15398]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]