داعش نے عراق کی امن وسلامتی اور اس کے سیاستدانوں کو الجھا کر رکھ دیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2766726/%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%D9%86%DB%92-%D8%B9%D8%B1%D8%A7%D9%82-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D9%85%D9%86-%D9%88%D8%B3%D9%84%D8%A7%D9%85%D8%AA%DB%8C-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA%D8%AF%D8%A7%D9%86%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D8%A7%D9%84%D8%AC%DA%BE%D8%A7-%DA%A9%D8%B1-%D8%B1%DA%A9%DA%BE-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
داعش نے عراق کی امن وسلامتی اور اس کے سیاستدانوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے
گزشتہ روز صلاح الدین گورنریٹ میں "داعش" کے حملے میں ہلاک ہونے والے 11 عناصر میں شامل "الحشد" کے دو اہلکار کے جنازے کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
بغداد: «الشرق الاوسط»
TT
TT
داعش نے عراق کی امن وسلامتی اور اس کے سیاستدانوں کو الجھا کر رکھ دیا ہے
گزشتہ روز صلاح الدین گورنریٹ میں "داعش" کے حملے میں ہلاک ہونے والے 11 عناصر میں شامل "الحشد" کے دو اہلکار کے جنازے کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
ایک ایسے وقت میں جب بغداد کے طیران اسکوائر میں خودکش بم دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ ان کی ہلاکتوں پر تعزیت قبول کرنے میں مصروف ہیں یا سرکاری اسپتالوں میں زخمیوں کی حالت کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے ایسے وقت میں مسلسل تیسرے دن بھی عراقی سیاسی حلقوں کے بیانات جاری ہیں۔
اگرچہ جاری ہونے والے بیانات میں اس آپریشن کی مذمت اور انکار شامل ہے اس کے باوجود داعش نے عراقی دارالحکومت بغداد میں کئی سال پرسکون رہنے کے بعد اس حملہ کی ذمہ داری قبول کیا ہے اور سیاستدانوں کی بات کریں تو وہ ایک دوسرے کو اس حملہ کا ذمہ دار قرار دینے یا الزامات لگانے میں لگ گئے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)