عون نے باسل کو بچانے کے لئے سپریم ڈیفنس کونسل کی درخواست کی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2769056/%D8%B9%D9%88%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%B3%D9%84-%DA%A9%D9%88-%D8%A8%DA%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%B3%D9%BE%D8%B1%DB%8C%D9%85-%DA%88%DB%8C%D9%81%D9%86%D8%B3-%DA%A9%D9%88%D9%86%D8%B3%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%DB%92
عون نے باسل کو بچانے کے لئے سپریم ڈیفنس کونسل کی درخواست کی ہے
عون کو سپریم ڈیفنس کونسل کے حالیہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (نیشنل ایجنسی)
بیروت: محمد شقیر
TT
TT
عون نے باسل کو بچانے کے لئے سپریم ڈیفنس کونسل کی درخواست کی ہے
عون کو سپریم ڈیفنس کونسل کے حالیہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (نیشنل ایجنسی)
لبنان کے ایک پارلیمانی رکن نے الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صدر مائکل عون اپنے دفاعی ورثہ اور آزاد پیٹریاٹک موومنٹ کے سربراہ جبران باسیل کو دفاعی کونسل کے ذریعے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں اور یاد رہے کہ جبران باسیل ان کے داماد ہیں اور انہوں نے دفاعی کونسل کو ایسی نئی فوجی حکومت میں تبدیل کرکے عون کے قائم کردہ جال میں پھنس جانے کے سلسلہ میں آگاہ کیا ہے جو ان کی صدارت میں امین جمیل کے دور حکومت (1988) کے اختتام کے وقت تشکیل دی گئی تھی تاکہ حسان دیاب کی سربراہی میں نگراں حکومت کا متبادل ہو سکے۔(۔۔۔)
پارلیمنٹ کے رکن نے یہ بھی بتایا کہ عون اس بار اپنے سیاسی وارث باسیل کو بچانے کے لئے دفاعی کونسل کو پل کے طور پر تبدیل کرکے اپنے تجربے کو دہرانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسے پھر سے آزمانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ وہ شبیہ بگڑ جانے کے بعد اپنے صدارتی عزائم کو دوبارہ حاصل کر سکیں کیونکہ ان پر اس عوامی بغاوت کا دباؤ ہے جو سترہ اکتوبر 2019 کے بعد شروع ہوا تھا۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]