تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے سوڈان اور اسرائیل کے مابین ایک معاہدہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2771166/%D8%AA%D8%B9%D9%84%D9%82%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D8%B2%DB%8C%D8%AF-%DA%AF%DB%81%D8%B1%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%B3%D9%88%DA%88%D8%A7%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D8%A7%D8%A8%DB%8C%D9%86-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%81
تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے سوڈان اور اسرائیل کے مابین ایک معاہدہ
گزشتہ روز خرطوم میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایلی کوہن سے ملاقات کے دوران سوڈانی وزیر دفاع یاسین ابراہیم کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
تل ابیب :«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب :«الشرق الأوسط»
TT
تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لئے سوڈان اور اسرائیل کے مابین ایک معاہدہ
گزشتہ روز خرطوم میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایلی کوہن سے ملاقات کے دوران سوڈانی وزیر دفاع یاسین ابراہیم کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
تعلقات کو مکمل کرنے اور جامع معمول پر لانے کے لئے ایک اقدام کے طور پر سوڈان اور اسرائیل نے تعلقات اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے معاہدے پر دستخط کیا ہے جس میں سیکیورٹی، انٹیلی جنس، معاشی اور تجارتی شعبوں کو شامل کیا گیا ہے اور یہ سب اس دورے کے دوران ہوا ہے جسے اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر میں انٹیلی جنس امور کے وزیر ایلی کوہن کے ذریعہ خرطوم کے چند گھنٹوں کے دورہ کے دوران ہوا ہے۔
کوہن نے خرطوم میں سوویرین کونسل کے چیئرمین عبد الفتاح البرہان اور وزیر اعظم عبداللہ حمدوک سے ملاقات کی اور وزیر دفاع یاسین ابراہیم کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیا ہے اور تل ابیب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ کوہن نے خرطوم میں حکام سے اتفاق کیا ہے کہ سوڈانی وفد آنے والے مہینوں میں تل ابیب کا دورہ کرے گا۔
دونوں فریقین نے سیکیورٹی وعسکری امور اور دہشت گردی سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ معاشی تعاون، سفارتی امور اور سوڈان میں زرعی اور ہوا بازی کے شعبوں کی ترقی پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)