سعودی عوامی سرمایہ کاری سے 1.8 ملین ملازمتیں پیدا کرنے کی کوشش ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2773221/%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%B9%D9%88%D8%A7%D9%85%DB%8C-%D8%B3%D8%B1%D9%85%D8%A7%DB%8C%DB%81-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%DB%8C-%D8%B3%DB%92-18-%D9%85%D9%84%DB%8C%D9%86-%D9%85%D9%84%D8%A7%D8%B2%D9%85%D8%AA%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%DB%8C%D8%AF%D8%A7-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%DA%A9%D9%88%D8%B4%D8%B4-%DB%81%DB%92
سعودی عوامی سرمایہ کاری سے 1.8 ملین ملازمتیں پیدا کرنے کی کوشش ہے
2025 تک فنڈ کی حکمت عملی کو بیان کرنے کے لئے گزشتہ روز ایک کانفرنس کے دوران سعودی گورنر پبلک انویسٹمنٹ یاسر الرمیان کو دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے کل انکشاف کیا ہے کہ وہ نئے سعودی منصوبوں پر سالانہ 150 سے 200 ارب ریال تک سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے تاکہ نئے منصوبوں پر دوگنا سرمایی اخراجات کئے جا سکیں جن سے ملازمتیں پیدا ہوں اور ملک کے اندر معیار زندگی کو بڑھانے میں معاون ہوں۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران فنڈ کے گورنر یاسر الرمیان نے نشاندہی کی ہے کہ فنڈ اس وقت 13 شعبوں پر کام کر رہا ہے اور اس سے شہریوں کے لئے فوائد حاصل ہوں گے؛ کیونکہ ان سے 1.8 ملین ملازمتیں پیدا ہوں گی، معیار زندگی اچھی ہوگی اور خدمات کی کثرت کے ساتھ ساتھ جدید اختیارات میں بھی اضافہ ہوگا اورانہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دور میں نئے منصوبوں میں سرمایہ خرچ کرنے کے لئے رفتار زیادہ ہوگی؛ کیونکہ اس میں نمایاں اضافہ ہوگا۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)