گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پوتن نے بڑھتے ہوئے عالمی محاذ آرائی کے خطرات سے خبردار کیا ہے اور ڈاووس اکنامک فورم میں اپنی شرکت کے دوران کہا ہے کہ خاص طور پر کورونا کی وبا کے پھیلنے کے بعد دنیا کو سنگین تبدیلیاں اور چیلنجز کا سامنا ہے۔
پوتن نے دوسری جنگ عظیم سے پہلے عالمی برادری کی صورتحال کا موازنہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ان ماہرین کی رائے سے اتفاق کرتے ہیں جو موجودہ صورتحال کو 1930 کی دہائی سے تشبیہ دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ معاشی پریشانیوں اور عدم مساوات کی وجہ سے معاشروں کے اندر حالیہ برسوں میں سنگین تفرقہ پیدا ہوا ہے اور صورتحال ایسی ہو سکتی ہے جس کے بارے میں کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے اور ناہی اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔(۔۔۔)
جمعرات 15 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 28 جنوری 2021ء شماره نمبر [15401]