سعودی عرب میں تفریحی صنعت میں ہوئی ایک تبدیلی

فوٹوگرافروں کے لینس کو متوجہ کرنے والے تخلیقی سیشن (الشرق الاوسط)
فوٹوگرافروں کے لینس کو متوجہ کرنے والے تخلیقی سیشن (الشرق الاوسط)
TT

سعودی عرب میں تفریحی صنعت میں ہوئی ایک تبدیلی

فوٹوگرافروں کے لینس کو متوجہ کرنے والے تخلیقی سیشن (الشرق الاوسط)
فوٹوگرافروں کے لینس کو متوجہ کرنے والے تخلیقی سیشن (الشرق الاوسط)
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے شروع کردہ پروجیکٹ میں روڈ ٹرپ کے لئے ایک نیا تصور پیش کیا گیا ہے اور حال ہی میں دارالحکومت ریاض کے شمال میں ریت کے ٹیلوں کے وسط میں ایک وسیع وعریض علاقے میں اسے قائم بھی کیا گیا ہے؛ کیونکہ واقعہ "اویسس" ریاض روایتی "کاشت" کے دوروں سے مختلف ہوتا ہے جنہیں ریاض کے لوگ موسم سرما میں باہر جاتے تھے جس میں کچھ سامان اور بہت سے کھلونیں لے جایا کرتے تھے۔

سب سے پہلے "اویسس" کی جگہ تھی جو پہلے بنجر ریت کا علاقہ تھا اور اب دیگر خدمات کے علاوہ کھجور کے درختوں اور آبی تالابوں کے نخلستان میں تبدیل ہوگیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 15 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 28 جنوری 2021ء شماره نمبر [15401]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]