پہاڑ اور وادی نے دمشق کے حالات کو کیا مسترد

مقامی شامی عہدیداروں کو سوویڈا میں دروز کے روحانی پیشوا حکمت الہجری سے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سویڈا 24 نیٹ ورک)
مقامی شامی عہدیداروں کو سوویڈا میں دروز کے روحانی پیشوا حکمت الہجری سے ملتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (سویڈا 24 نیٹ ورک)
TT

سویڈا اور درعا کے مقامی رہنماؤں نے دو فلیش پوائنٹ کے ساتھ صلح کے لئے دمشق کی شرائط کو مسترد کردیا ہے جس کی وجہ سے جنوبی شام میں سلامتی اور عسکری کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے۔

خطے میں حزب اختلاف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ درعا میں مذاکرات کے لئے مرکزی کمیٹیوں نے دوسرے روز بھی روسی حمایت یافتہ "ففتھ کور" کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے جبکہ درعا میں قبائلی رہنماؤں نے ایک روسی جنرل کی موجودگی میں معاہدے کے ایک نئے فارمولے تک پہنچنے کے لئے اس جنرل مہر الاسد کی سربراہی میں "فورتھ ڈویژن" کے افسران سے مذاکرات کیا ہے جو صدر بشار الاسد کے حقیقی بھائی ہیں اور جس کا مقصد مغربی درعا میں تناؤ ختم کرنا ہے اور اس سے قبل مرکزی کمیٹیوں اور قبائلی رہنماؤں نے مخالفین کو شمالی شام کی طرف نقل مکانی کے آپشن کو مسترد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

کل شام تک مذاکرات کے نتائج معلوم نہیں ہوسکے تھے جبکہ جنگ بندی کی وہ مدت ختم ہو چکی ہے جو "چوتھے ڈویژن" نے دیا تھا اور جس میں کہا گیا تھا کہ طفس شہر اور مغربی دیہی علاقوں کے خلاف فوجی مہم شروع کی جائے اگر وہ شروط مکمل نہ کر سکیں۔(۔۔۔)

جمعہ 16 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 29 جنوری 2021ء شماره نمبر [15402]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]