سفارتی واقعہ سے متعلق اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے مانگی معافی

سفارتی واقعہ  سے متعلق اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے مانگی معافی
TT

سفارتی واقعہ سے متعلق اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے مانگی معافی

سفارتی واقعہ  سے متعلق اسرائیل نے متحدہ عرب امارات سے مانگی معافی
اسرائیل نے اپنی حکومت کی وزارت صحت میں موجود ایک بڑی ذمہ دار کی طرف سے نشر کردہ بیانات کے بعد متحدہ عرب امارات سے سرکاری طور پر معافی مانگی ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس معافی سے دونوں ممالک کے مابین سفارتی معاملہ ختم ہوجائے گا۔

تل ابیب کے سینئر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور وزارت خارجہ کے دفتر میں قومی سلامتی کونسل کے سامنے احتجاج کیا ہے اور اسرائیل میں صحت عامہ کی خدمات کی سربراہ ڈاکٹر شیرون ایلروئی پرائس کے بیانات کے بارے میں وضاحت طلب کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اسرائیل میں ہونے والی اموات میں اضافے کو دبئی جانے والی پروازوں کے تسلسل سے جوڑ دیا ہے۔

اسرائیلیوں نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے جواب دیا ہے کہ اسرائیلی اہلکار کے بیانات غلط ہیں اور غلط فہمی پر مبنی ہیں اور ان لوگوں نے اس کے لئے معذرت بھی کر لی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 17 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 30 جنوری 2021ء شماره نمبر [15403]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]