"ڈاووس ایجنڈا" میں جدید انداز اپنانے کا مطالبہ کیا گیا ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2780506/%DA%88%D8%A7%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%DB%8C%D8%AC%D9%86%DA%88%D8%A7-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D8%AF%DB%8C%D8%AF-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%D8%A7%D9%BE%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D9%85%D8%B7%D8%A7%D9%84%D8%A8%DB%81-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%AF%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92
"ڈاووس ایجنڈا" میں جدید انداز اپنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے
میریک دوشیک کو 2017 میں عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ورلڈ اکنامک فورم)
لندن: نجلاء حبریری
TT
TT
"ڈاووس ایجنڈا" میں جدید انداز اپنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے
میریک دوشیک کو 2017 میں عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ورلڈ اکنامک فورم)
جمعہ کی شام عالمی اقتصادی فورم میں "ڈاووس ایجنڈا" کے کام اس طور پر اختتام پذير ہوئے ہیں کہ اس میں ممالک کے مابین تعاون کو مستحکم کرنے، پائیدار تعمیر نو اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لئے جدید طریق کار اپنانے کے سلسلہ میں عالمی مطالبات کا جواب دیا گیا ہے۔ فورم کے ایک سینئر عہدیدار نے فرضی "ڈاووس" کے اختتام کے وقت الشرق الاوسط سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس نے دو اہم مقاصد پر توجہ مرکوز کی ہے اور فورم میں مشرق وسطی، شمالی افریقہ، یورپ اور یوریشیا خطے کے ڈائریکٹر، مرکز میں جیو پولیٹیکل اور علاقائی امور کے نائب صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبرمیریک دوشیک نے مزید واضح کی کہ پہلا مقصد استحکام کے اہداف کو مرکزی دھارے میں اور چوتھے صنعتی انقلاب کو برقرار رکھنے سے متعلق ہے جبکہ دوسرا نئے طریقوں کو آزمانے کی کوشش سے متعلق ہے۔(۔۔۔)
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزاماتhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4814881-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DA%A9%DB%8C%D9%88%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%D8%A7%D8%AA%DA%BE%D8%A7%D8%B1%D9%B9%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%88%D8%B2%D8%B1%D8%A7%D8%A1-%D9%BE%D8%B1-%D8%AA%DB%8C%D8%B3%D8%B1%DB%8C-%D8%A8%D8%BA%D8%A7%D9%88%D8%AA-%D9%84%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%AA
اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات
مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)
اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)