ایتھوپیا نے مصری انتباہات کو کیا نظرانداز

ایتھوپیا نے مصری انتباہات کو کیا نظرانداز
TT

ایتھوپیا نے مصری انتباہات کو کیا نظرانداز

ایتھوپیا نے مصری انتباہات کو کیا نظرانداز
ایتھوپیا نے "نہضہ ڈیم" کے بارے میں کسی معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت سے متعلق مصری انتباہات کو نظرانداز کردیا ہے اور پانی، آبپاشی اور توانائی کے وزیر سیلشی بیکیلی نے گزشتہ روز کہا ہے کہ ایتھوپیا کے ڈیم کی تعمیر منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھتی رہے گی۔

ایتھوپیا سنہ 2011 سے دریائے نیل کی مرکزی گزرگاہ پر "نہضہ ڈیم" تعمیر کر رہا ہے جس سے مصر اور سوڈان کو خدشہ لاحق ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ نیل کے پانیوں میں ان کا حصہ بار بار بھرنے سے متاثر ہو جائے اور ڈیم ذخائر کے ساتھ ساتھ دیگر منفی اثرات بھی رونما ہو سکیں۔(۔۔۔)

منگل 20 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 02 فروری 2021ء شماره نمبر [15407]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]