بلنکن: ایران بم سے ہفتوں کی دوری پر کھڑا ہے

بلنکن: ایران بم سے ہفتوں کی دوری پر کھڑا ہے

منگل, 2 February, 2021 - 15:15
پچھلے مہینے بائیڈن کا تعارف کرواتے ہوئے بلنکن کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی امیجز)
امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اس بات سے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرتا رہا تو ایران ایٹمی بم بنانے کے لئے مواد حاصل کرنے کے سلسلہ میں ہفتوں کی دوری پر کھرا ہوسکتا ہے اور دوسری طرف ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تہران پر شرائط عائد کرنا بند کرے اور وہ جوہری معاہدے کی طرف واپس آنے کے لئے اپنے ملک کے شرائط کو مکمل کرے۔

بلنکن نے این بی سی کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ تہران ایک جوہری ہتھیار کے لئے درکار جسمانی مواد تیار کرنے سے کئی ہفتوں دور ہے اور انہوں نے زور دے کر یہ بھی کہا کہ اگر ایران ایسا کرتا ہے تو واشنگٹن جوہری معاہدے پر واپس جانے کے لئے تیار ہے اور اس نے طویل اور مضبوط معاہدے پر کام کرنے کا وعدہ کیا ہے جس میں بیلسٹک میزائل کے معاملات اور ایران کی غیر مستحکم سرگرمیاں شامل ہیں۔


اس سے متعلق ایرانی وزیر خارجہ نے جماران کو بتایا ہے کہ نئی امریکی انتظامیہ کے حالیہ بیانات کا کچھ معنی نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ اگر فریقین میں سے کسی نے شرائط عائد کرنا چاہا تو ہم ہی شرائط عائد کرنے والے ہیں۔(۔۔۔)


منگل 20 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 02 فروری 2021ء شماره نمبر [15407]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا