تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلہ میں عراق اور خلیج کی طرف سے پرزور اقدام

تعلقات کو مضبوط بنانے کے سلسلہ میں عراق اور خلیج کی طرف سے پرزور اقدام

منگل, 2 February, 2021 - 16:15
گزشتہ روز بغداد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حسین اور الحجرف کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نایف فلاح الحجرف جی سی سی ملکوں، عراق اور تعاون کی فائلوں کے مابین تعلقات اور تبادلہ خیال کے لئے کل بغداد پہنچے ہیں او عراقی صدر بارہم صالح، وزیر اعظم مصطفیٰ الکاظمی اور وزیر خارجہ فواد حسین کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں میں دونوں فریقین کے مابین تمام شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔

عراقی صدر کی طرف سے الحجرف کا استقبال کرنے کے بعد جاری ہونے والے ایک صدارتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اس ملاقات کے دوران عراق اور خلیج تعاون کونسل کے مابین تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا ہے اور انھیں تمام شعبوں میں ترقی دینے کی اہمیت پر ایک ایسے انداز پر زور دیا گیا ہے جس سے عوام کے لئے مشترکہ مفادات کو پورا کیا جاسکے گا اور ترقی، تعمیر اور امن کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔(۔۔۔)


منگل 20 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 02 فروری 2021ء شماره نمبر [15407]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا