اسرائیل نے ایران پر اپنے ایک سفارت خانہ پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کا لگایا الزآم

گزشتہ جمعہ کو نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کے مقام پر پولیس کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
گزشتہ جمعہ کو نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکے کے مقام پر پولیس کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)
TT

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو نے حکومت میں شامل کابینہ کے ممبروں کو آج بدھ کو ہونے والے ہنگامی اجلاس میں بلایا ہے تاکہ اس بات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے کہ وہ بڑے پیمانے پر ایرانی دہشت گرد حملہ کو سمجھ سکیں۔

نیتن یاھو کے دفتر کے ایک قریبی ساتھی کا کہنا ہے کہ بہت سارے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ ایران نے اس کے خلاف کی جانے والی کئی کارروائیوں کا بدلہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے جن میں ایرانی "پاسداران انقلاب" کے "قدس فورس" کے کمانڈر قاسم سلیمانی کا قتل بھی شامل ہے اور ایرانی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ اور القاعدہ میں دوسرے شخص محمد المصری کا قتل بھی شامل ہے جو تہران میں خفیہ طور پر روپوش تھے اور نتنز ری ایکٹر پر بمباری کی کاروائیاں بھی ہیں۔(۔۔۔)

بدھ 21 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 03 فروری 2021ء شماره نمبر [15408]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]