نئے "کورونا" کے اضافہ کے سلسلہ میں سائنسی انتباہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2782456/%D9%86%D8%A6%DB%92-%DA%A9%D9%88%D8%B1%D9%88%D9%86%D8%A7-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%D8%B6%D8%A7%D9%81%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D8%A7%D8%A6%D9%86%D8%B3%DB%8C-%D8%A7%D9%86%D8%AA%D8%A8%D8%A7%DB%81
برطانوی ہیلتھ کٹ فنڈ ریزر کیپٹن ٹام مور اپنی لاکھوں کی تعداد میں اکٹھا کرنے والی مہم کے دوران دیکھے جا سکتے ہیں (رائٹرز)
عواصم: «الشرق الاوسط»
TT
TT
نئے "کورونا" کے اضافہ کے سلسلہ میں سائنسی انتباہ
برطانوی ہیلتھ کٹ فنڈ ریزر کیپٹن ٹام مور اپنی لاکھوں کی تعداد میں اکٹھا کرنے والی مہم کے دوران دیکھے جا سکتے ہیں (رائٹرز)
عالمی ادارۂ صحت نے ضرورت سے زیادہ امید کے جال میں پھنس جانے کے نتائج کے بارے میں متنبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ "کوویڈ ۔19" کے خلاف ویکسینیشن مہموں کی پیشرفت کے ساتھ ساتھ اس وباء کو روکنے کے لئے اقدامات میں کوتاہی ہونے لگی ہے اور اس وبا کے پھیلاؤ کو محدود کرنے کے مقصد سے لگائی گئی پابندی میں بھی کمی آنے لگی ہے اور خاص طور پر نئے تغیرات کے ابھرنے کے بعد ایسا ہوا ہے اور مستقبل میں ان میں زیادہ ظہور کے امکانات ہیں۔
یہ انتباہ کچھ یوروپی ممالک میں انفیکشن کی تعداد میں اچانک بڑے پیمانے پر ہونے والے اضافے کے تناظر میں آیا ہے جہاں حالیہ ہفتوں میں حفاظتی ٹیکوں کی مہموں کے آغاز کے ساتھ ہی احتیاطی تدابیر میں آسانی پیدا کردی گئی تھی اور یہ اقدام نئی تحقیق پر ہونے والے متعدد مطالعات کے ابتدائی نتائج کی بنیاد پر کیا گیا تھا جو امریکی اور یوروپی یونیورسٹیوں کے محققین نے کی تھا اور ڈبلیو ایچ او کے ماہرین فی الحال ان کا جائزہ لینے پر کام کر رہے ہیں۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)