روسی مخالف ناویلنی کو دو سال سے زیادہ کی قید کی سزا

روسی مخالف ناویلنی کو دو سال سے زیادہ کی قید کی سزا
TT

روسی مخالف ناویلنی کو دو سال سے زیادہ کی قید کی سزا

روسی مخالف ناویلنی کو دو سال سے زیادہ کی قید کی سزا
فرانس پریس ایجنسی کے مطابق ماسکو کی ایک عدالت نے روسی مخالف الیکسی ناویلنی کے لئے دو سال سے زیادہ قید کا حکم صادر کیا ہے اور جج نتالیہ ریپنوکوفا نے کہا ہے کہ اس مخالف شخص کو 2014 میں جاری کیے گئے پچھلے فیصلے کے مطابق ساڑھے 3 سال جیل میں گزارنا پڑے گا اور اس سال گھر میں نظربند رہنے والے مہینوں کو خارج کر دیا جائے گا۔

مغربی دنیا میں اس فیصلے کی خوب مذمت کی گئی ہے کیونکہ ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اس فیصلے کے سلسلہ میں اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور ماسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ناواینی کو فوری اور بغیر کسی شرط کے رہا کر اور انہوں نے امریکہ کے مفادات کے دفاع کے لئے روس کے ساتھ کام کرنے کے مقابلہ میں مزید کہا کہ ہم اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ قریبی ہم آہنگی کریں گے جس کا مقصد روس کو اپنے شہریوں کے حقوق کے احترام کی عدم ذمہ داری پر جوابدہ بنانا ہے۔(۔۔۔)

بدھ 21 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 03 فروری 2021ء شماره نمبر [15408]

امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک

امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)

امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔

نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)

کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔

بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"

"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔

جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]