گزشتہ روز ایتھوپیا کی انٹلیجنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ ادیس ابابا میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق سرکاری ایتھوپیا نیوز ایجنسی نے خفیہ ایجنسی کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ گروپ غیر ملکیوں کی رہنمائی میں کام کر رہا تھا اور انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے دوران متعدد اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دستاویزات قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔
انٹلیجنس بیان میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اس گروپ نے یہ مشن غیر ملکی دہشت گرد گروہ سے حاصل کیا ہے۔
جمعرات 22 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 04 فروری 2021ء شماره نمبر [15409]