ایتھوپیا نے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے پر حملے کو ناکام بنانے کا کیا اعلان

گروپ کی دریافت کے اعلان کے بعد ایتھوپیا کی انٹیلیجنس نے ان گوہروں کو پیش کیا جنہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا (ایتھوپیا نیوز ایجنسی)
گروپ کی دریافت کے اعلان کے بعد ایتھوپیا کی انٹیلیجنس نے ان گوہروں کو پیش کیا جنہوں نے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا (ایتھوپیا نیوز ایجنسی)
TT

گزشتہ روز ایتھوپیا کی انٹلیجنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ ادیس ابابا میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق سرکاری ایتھوپیا نیوز ایجنسی نے خفیہ ایجنسی کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ گروپ غیر ملکیوں کی رہنمائی میں کام کر رہا تھا اور انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی کے دوران متعدد اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور دستاویزات قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔

انٹلیجنس بیان میں اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اس گروپ نے یہ مشن غیر ملکی دہشت گرد گروہ سے حاصل کیا ہے۔

جمعرات 22 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 04 فروری 2021ء شماره نمبر [15409]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]