لیبیا: اداروں کو متحد کرنے کے چیلنج کے سامنے ایک نئی حکومتhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2793171/%D9%84%DB%8C%D8%A8%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B1%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D9%88-%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%DA%86%DB%8C%D9%84%D9%86%D8%AC-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D8%A6%DB%8C-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA
لیبیا: اداروں کو متحد کرنے کے چیلنج کے سامنے ایک نئی حکومت
گزشتہ روز جنیوا میں لیبیا ڈائیلاگ فورم کے شرکا کے ذریعہ نئی حکومت کے انتخاب کے حق میں اپنے ووٹ دینے کے بعد ایک ملازم کو بیلٹ باکس کو خالی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
لیبیا: اداروں کو متحد کرنے کے چیلنج کے سامنے ایک نئی حکومت
گزشتہ روز جنیوا میں لیبیا ڈائیلاگ فورم کے شرکا کے ذریعہ نئی حکومت کے انتخاب کے حق میں اپنے ووٹ دینے کے بعد ایک ملازم کو بیلٹ باکس کو خالی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
سوئٹزرلینڈ کے جنیوا کی میزبانی میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک میں انتقالی مرحلہ کی قیادت کرنے کے لئے ایک نئے ایگزیکٹو اتھارٹی منتخب کرنے کے سلسلہ میں پانچ روزہ اجلاس کے بعد لیبیا کا پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم کامیاب ہوگیا ہے۔
توقع کے برخلاف وہ تیسری فہرست کامیاب ہو چکی ہے جس میں محمد المنفی صدارتی کونسل کے چیئرمین کے طور پر منتخب کئے گئے ہیں، موسی الکونی اور عبد اللہ اللافی کو رکن اور عبد الحمید دبیبہ بطور وزیر اعظم منتخب کیا گیا ہے اور اس بالمقابہ وہ فہرست ناکام ہو چکی ہے جس میں موجودہ پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح اور وفاقی حکومت میں وزیر داخلہ فتحی باشاغا شامل تھے۔(۔۔۔)
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاکhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4768886-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D8%B1%DB%8C%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%86%DB%8C%D9%88-%D8%AC%D8%B1%D8%B3%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D9%85-%D9%85%D8%B3%D8%AC%D8%AF-%D9%81%D8%A7%D8%A6%D8%B1%D9%86%DA%AF-%D8%B3%DB%92-%DB%81%D9%84%D8%A7%DA%A9
امریکی ریاست نیو جرسی میں ایک امام مسجد فائرنگ سے ہلاک
امریکی مسجد کے امام کی ویڈیو سے لی گئی ایک تصویر جنہیں نیوارک میں ایک مسجد کے باہر گولی مار دی گئی (X)
امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے نیوارک میں ایک امریکی امام مسجد کو کل بدھ کے روز ان کی مسجد کے باہر متعدد گولیاں مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ نیو یارک کے قریب واقع نیو جرسی ریاست کے حکام نے فی الحال اس جرم میں کسی نسلی محرکات کو مسترد کیا ہے۔
نیو جرسی کے اٹارنی جنرل میٹ پلاٹکن نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کا نام حسن شریف ہے، جسے کل صبح متعدد گولیاں لگنے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ چند گھنٹے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ (...)
کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز، جو "کیئر (CAIR)" کے نام سے مشہور ہے، کی نیو جرسی برانچ کی طرف سے نشر کی گئی تصاویر میں زرد اور سبز رنگ کی دو منزلہ مسجد کے باہر تعینات پولیس کی گاڑیوں کو دکھایا گیا۔
بعد ازاں، نیو جرسی میں "کیئر (CAIR)" کی برانچ نے نیوارک مسجد کے سامنے ایک اجتماع کا اہتمام کیا اور "حسن شریف کو گولی مارنے والوں سے مطالبہ کیا کہ وہ خود کو حکام کے حوالے کر دیں۔"
"کیئر (CAIR)" نے تمام مساجد کو ہدایت کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے خلاف تعصب اور فرقہ واریت میں حالیہ اضافہ کے پیش نظر اپنے دروازے کھلے رکھیں لیکن احتیاط کے ساتھ۔
جمعرات-22 جمادى الآخر 1445ہجری، 04 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16473]