دنیا کو ایک واحد خوراک کی ویکسین کی توقع ہے

دنیا کو ایک واحد خوراک کی ویکسین کی توقع ہے

ہفتہ, 6 February, 2021 - 11:45
دنیا کو ایک خوراک والی امریکہ کی نئی ویکسین کا انتظار ہے اور یاد رہے کہ یہ تیسری ویکسین ہوگی جسے امریکہ کی طرف سے منظوری ملی ہے جبکہ اس سے قبل "فائزر - بائینٹیک" اور "موڈرنہ" ویکسینوں کو بھی منظوری دی گئی ہے۔

تیسری ویکسن جانسن اور جانسن نے تیار کیا ہے جس نے کل امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کو اپنی نئی ویکسین کی اجازت لینے کے لئے ایک درخواست پیش کی ہے اور یاد رہے کہ اس کے دو اہم لاجسٹک فوائد ہیں  یعنی اس کو عام ریفریجریٹ درجہ حرارت میں ذخیرہ کرنے کا امکان جس سے اس کی تقسیم میں آسانی ہوگی اور اس کی صرف ایک ہی خوراک کی ضرورت ہوگی گویا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ویکسین ہے۔


جانسن اور جانسن نے جون کے اختتام سے قبل 100 ملین خوراکیں ریاستہائے متحدہ امریکہ بھیجنے کا وعدہ کیا ہے۔(۔۔۔)


ہفتہ 24 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 06 فروری 2021ء شماره نمبر [15411]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا