مغرب نے جوہری مذاکرات کے لئے ایک علاقائی فریم ورک کے سلسلہ میں کیا تبادلۂ خیالhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2793181/%D9%85%D8%BA%D8%B1%D8%A8-%D9%86%DB%92-%D8%AC%D9%88%DB%81%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D8%B0%D8%A7%DA%A9%D8%B1%D8%A7%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%B9%D9%84%D8%A7%D9%82%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%D9%81%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%88%D8%B1%DA%A9-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D9%84%D8%B3%D9%84%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%D8%A8%D8%A7%D8%AF%D9%84%DB%82-%D8%AE%DB%8C%D8%A7%D9%84
مغرب نے جوہری مذاکرات کے لئے ایک علاقائی فریم ورک کے سلسلہ میں کیا تبادلۂ خیال
انٹونی بلنکن کو گزشتہ روز صدر بائیڈن کے دورے کے موقع پر محکمہ خارجہ کے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
واشنگٹن: علی بردی
TT
TT
مغرب نے جوہری مذاکرات کے لئے ایک علاقائی فریم ورک کے سلسلہ میں کیا تبادلۂ خیال
انٹونی بلنکن کو گزشتہ روز صدر بائیڈن کے دورے کے موقع پر محکمہ خارجہ کے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
ریاستہائے متحدہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ اور مشترکہ جامع منصوبہ بندی کے رکن ممالک نے بین الاقوامی قانونی قوانین کے لئے مکمل تعمیل کی طرف واپسی کی تیاری میں سنہ 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے سے متعلق ایران کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے بہترین طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور کل ایک نیا علاقائی فریم ورک تیار کیا گیا ہے جس میں سعودی عرب بھی شریک ہے تاکہ تہران کی طرف سے بیلسٹک میزائلوں کے اسلحے کو تیار کرنے کی مسلسل کوششوں پر پابندی اور مشرق وسطی کو استقرار واستحکام کو کمزور بنانے والے مسلح گروپوں اور ملیشیاؤں کے لئے اس کی حمایت کو روکا جا سکے۔
اس علاقائی فریم ورک کے سلسلہ میں ایک فرضی کانفرنس میں گفتگو ہوئی ہے جس میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور ان کے تینوں یورپی ممالک کے ہم منصب شامل تھے اور یہ پیشرفت امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں اعلی سطح پر ہونے والی ملاقاتوں کی روشنی میں سامنے آئی ہے جو ایران فائل سے نمٹنے کے لئے ایک نیا نقطۂ نظر پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)