حزب اختلاف کی عین الفرات ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ حکومت کی فضائیہ انٹلیجنس جو پرانی پولیٹیکل سیکیورٹی عمارت میں قائم ہے اس نے ہیڈ کوارٹر کے اندر روسی افواج کے لئے ایک مرکز سازی شروع کردی ہے اور اس بات کی نشاندہی بھی کی ہے کہ یہ مقام تدمر شہر میں ایرانی پاسداران انقلاب کی ایک جگہ کے قریب واقع ہے۔
روسی افواج کا یہ مرکز شام کے صحرا میں اپنی نوعیت کا دوسرا مرکز ہے اور یہ مرکز عراق، دیر الزور اور حمص کے مشرق میں واقع القریتین شہر کے اندر ایرانی مقامات کے قریب ایک روسی مشاہداتی مرکز کے قیام کے چند ہی دنوں کے بعد قائم کیا گیا ہے۔(۔۔۔)
ہفتہ 24 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 06 فروری 2021ء شماره نمبر [15411]