خرطوم میں حاخام کا ایک مذہبی اجتماع سے خطاب

خرطوم میں حاخام کا ایک مذہبی اجتماع سے خطاب
TT

خرطوم میں حاخام کا ایک مذہبی اجتماع سے خطاب

خرطوم میں حاخام کا ایک مذہبی اجتماع سے خطاب
سوڈان - اسرائیل دوستی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سوڈان کے ذریعہ پچھلے سال کے آخر میں اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے بعد خرطوم میں کل ایک ایسی کانفرنس ہوئی ہے جو ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی کانفرنس قرار پائی ہے اور اس کانفرنس میں مسلمان، عیسائی، یہودی، ہندو اور بدھ مذہب کے علماء نے شرکت کی۔

اس تقریب کے منتظم سابق آزاد پارلیمنٹیرین اور سوڈانی - اسرائیلی دوستی ایسوسی ایشن کے سربراہ ابو القاسم برطم نے کہا ہے کہ اس فورم کے انعقاد کا مقصد سب سے پہلے برادرانہ اجلاس اور رواداری کو فروغ دینا اور سوڈان میں معاشرتی امن قومی اور انسانی اقدار کو بحال کرنا ہے اور پرامن بقائے باہمی پر زور دینا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 25 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 07 فروری 2021ء شماره نمبر [15412]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]