روس نے شام میں اسرائیل کو دلایا یقین

پچھلے مہینے کی 7 تاریخ کو شام کے شمال مشرقی میں ایک روسی فوجی گشت کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
پچھلے مہینے کی 7 تاریخ کو شام کے شمال مشرقی میں ایک روسی فوجی گشت کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

روس نے 39 سال قبل لبنان میں دوسرے افراد کے ساتھ ہلاک ہونے والے دو اسرائیلی فوجیوں کی باقیات کی تلاش کرنے کے لئے اپنی کوششیں ایک بار پھر شروع کردی ہے اور اسی کے ساتھ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں توسیع کے لئے ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم بنانے کے مقصد سے حمیمیم میں اپنے فوجی اڈہ کو بھی وسیع کرنا شروع کر دیا ہے۔

عینی شاہدین نے گزشتہ روز الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ یرموک فلسطینی پناہ گزین کیمپ کے جنوب مشرق میں واقع ایک قبرستان پر اس وقت سخت سیکیورٹی نافذ کردی گئی ہے جب ایک روسی فوجی وفد نے اس میں نعش نکالنے کی کاروائی شروع کی اور خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ اقدام وہاں دفن دو اسرائیلی فوجیوں کی باقیات کی تلاش میں کیا گیا ہے۔

حزب اختلاف کی ویب سائٹ وائس آف دی کیپیٹل نے اطلاع دی ہے کہ روسیوں نے قبرستان اور اس کے گرد ونواح میں ڈی این اے تجزیہ کے لئے لاشوں سے نمونے جمع کرنے والی ایک میڈیکل ایمبولنس کا استعمال کیا ہے جبکہ دوسرے ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ اقدام دو فوجیوں کی باقیات کی تلاش سے متعلق ہے اور وہ یہودا کٹز اور زیوی فیلڈ مین ہیں جو 1982 میں لبنان میں "سلطان یعقوب" کی لڑائی میں دوسروں کے ساتھ ہلاک ہوئے تھے۔

روسی فوجوں کی طرف سے کیمپ کے قبرستان میں یہ سرچ آپریشن دوسرا آپریشن ہے کیونکہ انہیں پہلے اسرائیلی فوجی زکریا بومیل کی لاش ملی تھی جو اسی لڑائی میں مارا گیا تھا اور ماسکو نے اسے اپریل 2019 میں تل ابیب پہنچایا تھا اور اس کے بدلہ میں اسرائیل نے شام کے دو قیدی احمد خمیس اور زیاد الطویل کو رہا کیا تھا بعدازاں اس نے ایک اور شامی نظربند کو اپنی جیلوں سے رہا کیا تھا۔(۔۔۔)

پیر 26 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 08 فروری 2021ء شماره نمبر [15413]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]