بائیڈن اور خامنئی جوہری معاہدہ میں واپسی کے لئے اپنے شروط پر قائم ہیں

بائیڈن اور خامنئی جوہری معاہدہ میں واپسی کے لئے اپنے شروط پر قائم ہیں
TT

بائیڈن اور خامنئی جوہری معاہدہ میں واپسی کے لئے اپنے شروط پر قائم ہیں

بائیڈن اور خامنئی جوہری معاہدہ میں واپسی کے لئے اپنے شروط پر قائم ہیں
کل امریکی صدر جو بائیڈن اور ایرانی رہنماء علی خامنئی ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لئے پہلے اقدام کے طور پر اپنے اپنے شرائط پر قائم نظر آئے ہیں اور بائیڈن نے (سی بی ایس) کے اس سوال کے جواب میں  جس میں پوچھا گیا کہ کیا واشنگٹن مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے پہلے پابندیوں کو ختم کرے گا "نہیں" کا لفظ استعمال کرنے پر اکتفاء کیا ہے اور انہوں نے صرف اس وقت اپنا سر مثبت طور پر ہلایا جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایران کو پہلے یورینیم کی افزودگی روکنی چاہئے۔

بائیڈن کے مؤقف کے سامنے آنے سے چند گھنٹے قبل ایران کے سپریم لیڈر علی خامنئی نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ کی پابندی اس وقت کرے گا جب امریکہ عملی طور پر تمام پابندیوں کو ختم کر دے گا اور اس سلسلہ میں الفاظ اور کاغذی کاروائی کام نہیں کرے گا۔(۔۔۔)

پیر 26 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 08 فروری 2021ء شماره نمبر [15413]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]