بائیڈن اور خامنئی جوہری معاہدہ میں واپسی کے لئے اپنے شروط پر قائم ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2794591/%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D8%A7%D9%85%D9%86%D8%A6%DB%8C-%D8%AC%D9%88%DB%81%D8%B1%DB%8C-%D9%85%D8%B9%D8%A7%DB%81%D8%AF%DB%81-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%88%D8%A7%D9%BE%D8%B3%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D8%B4%D8%B1%D9%88%D8%B7-%D9%BE%D8%B1-%D9%82%D8%A7%D8%A6%D9%85-%DB%81%DB%8C%DA%BA
بائیڈن اور خامنئی جوہری معاہدہ میں واپسی کے لئے اپنے شروط پر قائم ہیں
لندن: عادل السالمی
TT
TT
بائیڈن اور خامنئی جوہری معاہدہ میں واپسی کے لئے اپنے شروط پر قائم ہیں
کل امریکی صدر جو بائیڈن اور ایرانی رہنماء علی خامنئی ایٹمی معاہدے میں واپسی کے لئے پہلے اقدام کے طور پر اپنے اپنے شرائط پر قائم نظر آئے ہیں اور بائیڈن نے (سی بی ایس) کے اس سوال کے جواب میں جس میں پوچھا گیا کہ کیا واشنگٹن مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے پہلے پابندیوں کو ختم کرے گا "نہیں" کا لفظ استعمال کرنے پر اکتفاء کیا ہے اور انہوں نے صرف اس وقت اپنا سر مثبت طور پر ہلایا جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا ایران کو پہلے یورینیم کی افزودگی روکنی چاہئے۔
بائیڈن کے مؤقف کے سامنے آنے سے چند گھنٹے قبل ایران کے سپریم لیڈر علی خامنئی نے کہا کہ ایران جوہری معاہدہ کی پابندی اس وقت کرے گا جب امریکہ عملی طور پر تمام پابندیوں کو ختم کر دے گا اور اس سلسلہ میں الفاظ اور کاغذی کاروائی کام نہیں کرے گا۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]