واشنگٹن نے حوثیوں سے سعودی عرب پر فوری حملے روکنے کا کیا مطالبہ

واشنگٹن نے حوثیوں سے سعودی عرب پر فوری حملے روکنے کا کیا مطالبہ
TT

واشنگٹن نے حوثیوں سے سعودی عرب پر فوری حملے روکنے کا کیا مطالبہ

واشنگٹن نے حوثیوں سے سعودی عرب پر فوری حملے روکنے کا کیا مطالبہ
امریکہ نے حوثی گروپ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن میں سعودی عرب اور عام شہریوں کے خلاف ہونے والی خلاف ورزیوں اور حملوں کو فوری طور پر بند کرے۔

پرسو روز حوثیوں کے ذریعہ سعودی عرب کو چار ڈرون بموں سے نشانہ بنانے کے جواب میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکہ نے سعودی اور یمن کے اندر شہریوں کو متاثر کرنے والے حوثی حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ بھی کہا کہ حوثیوں کے اقدامات کی وجہ سے صرف یمنی عوام کی مصیبتوں میں اضافہ ہی ہوا ہے۔

ایک بیان میں پرائس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن سعودی عرب کی حمایت سے یمن میں جنگ کے خاتمے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں اور حوثی گروپ کو استقرار واستحکام کو نقصان پہنچانے والے اقدامات سے باز رہنے پر آمادہ کیا ہے اور اقوام متحدہ کے مندوب مارٹن گریفھیس کی کوششوں میں تعمیری حصہ لینے کے سلسلہ میں اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔(۔۔۔)

منگل 27 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 09 فروری 2021ء شماره نمبر [15414]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]