عالمی ادرۂ صحت نے "آکسفورڈ" ویکسین کی سفارش کر دی ہے

عالمی ادرۂ صحت نے "آکسفورڈ" ویکسین کی سفارش کر دی ہے
TT

عالمی ادرۂ صحت نے "آکسفورڈ" ویکسین کی سفارش کر دی ہے

عالمی ادرۂ صحت نے "آکسفورڈ" ویکسین کی سفارش کر دی ہے
کل بدھ کے روز عالمی ادارۂ صحت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کردہ "آسٹرا زینیکا" اینٹی کورونا وائرس ویکسین کے لئے ایک معاون خوراک فراہم کی ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ جنوبی افریقہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آکسفورڈ ویکسین کے بجائے جانسن اینڈ جانسن ویکسین کا استعمال کرے گا کیونکہ کچھ صورتو میں آکسفورڈ ویکسین کی تاثیر محدود ہے۔

عالمی ادارۂ صحت سے وابستہ ویکسین ماہرین کی کمیٹی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آکسفورڈ ویکسین 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے اور اس ویکسین کے بارے میں اپنی آنے والی سفارشات میں عالمی ادارۂ صحت کے ماہرین کے اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ نے بھی "کسی ملک میں تغیر پذیر کورونا کے باوجود اس ویکسین کے استعمال کے سلسلہ میں مشورہ دیا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 29 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 11 فروری 2021ء شماره نمبر [15416]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]