سعودی ولی عہد شہزادہ نے "کورل بلوم" وژن کو جاری کر دیا ہے

«کورل بلوم» منصوبے کا ڈیزائن وژن
«کورل بلوم» منصوبے کا ڈیزائن وژن
TT

سعودی ولی عہد شہزادہ نے "کورل بلوم" وژن کو جاری کر دیا ہے

«کورل بلوم» منصوبے کا ڈیزائن وژن
«کورل بلوم» منصوبے کا ڈیزائن وژن
ملک کے ویژن 2030 منصوبوں کے نفاذ کو آگے بڑھانے کے ایک نئے عملی اقدام کے طور پر ریڈ سی ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مغرب میں واقع سیاحت کے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کیا ہے جو اس پروجیکٹ میں مرکزی جزیرے کے لئے ایک ڈیزائن وژن ہے اور اسے سعودی عرب کے ویژن کے ایک ستون کی حیثیت سے بھی دیکھا جا رہا ہے اور اس سے ملک کے سمندری سیاحت کے شعبے میں ایک اچھال ہوگا۔

اس مرکزی پروجیکٹ کا نام "کورل بلوم" ہے جس کا عربی میں مطلب مرجان کی ترقی ہے اور کل ڈویلپر کمپنی نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی "فوسٹر اینڈ پارٹنرز" کے ذریعہ تیار کردہ ڈیزائن مرکزی جزیرے کے قدیم قدرتی ماحول سے مطابقت رکھتا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 29 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 11 فروری 2021ء شماره نمبر [15416]



"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]