لبنان میں حزب اللہ کے مخالفین کو ملی دھمکیاں

گزشتہ روز بیروت میں فوجی عدالت کے سامنے طرابلس کے حالیہ مظاہروں کے بعد زیرحراست افراد کے اہل خانہ کے اجتماع کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)

TT

پچھلے ہفتے مصنف اور سیاسی کارکن لقمان سلیم کے قتل کے بعد سے ہی لبنان میں حزب اللہ کے مخالفین کو دھمکیاں ملنی شروع ہو چکی ہیں جن میں سے تازہ ترین واقعہ کل کا ہے جب حزب اللہ کے المنار چینل کی طرف سے ایک اعلی نشریاتی اخبار کے بعد مخالفین میں سے متعدد افراد کے ناموں اور تصاویر کی فہرست شائع کی گئی ہے۔

ان شخصیات میں سے ایک نے اس مہم پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا جسے انہوں نے ایک نازک مرحلے کے طور پر بیان کیا ہے اور یہ بھی کہا ہے  کہ اس کے پیچھے جو ادارہ یا پارٹی کھڑی ہے وہ معلوم ہے ور اس فہرست میں شامل ناموں میں صحافی علی الامین کا بھی نام ہے اور جو بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں ہو رہا ہے اس سے ان لوگوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو اس اختیار پر اعتراض ظاہر کرتے ہیں۔(۔۔۔)

جمعرات 29 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 11 فروری 2021ء شماره نمبر [15416]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]