عبوری ایگزیکٹو اتھارٹی سے متعلق لیبیا کے معاہدے کے لئے بین الاقوامی تحریک

عبوری ایگزیکٹو اتھارٹی سے متعلق لیبیا کے معاہدے کے لئے بین الاقوامی تحریک
TT

عبوری ایگزیکٹو اتھارٹی سے متعلق لیبیا کے معاہدے کے لئے بین الاقوامی تحریک

عبوری ایگزیکٹو اتھارٹی سے متعلق لیبیا کے معاہدے کے لئے بین الاقوامی تحریک
سلامتی کونسل نے لیبیا کی جماعتوں کے عارضی ایگزیکٹو اتھارٹی کو تفویض کرنے کے معاہدے پر مزید حوصلہ افزائی کی ہے اور اس سے 24 دسمبر 2021 کو ہونے والے صدارتی اور پارلیمانی قومی انتخابات کے انعقاد کی تیاری کے لئے ایک نئی جامع حکومت تشکیل دینے کے لئے جلد اتفاق رائے کرنے پر زور دیا ہے اور کونسل نے تمام فریقین سے فائر بندی معاہدے کو نافذ کرنے اور تمام ممالک سے تمام غیر ملکی افواج اور کرائے کے فوجیوں کو اس ملک سے واپس لینے کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

مشاورت کے بعد سلامتی کونسل کے ممبروں نے متفقہ طور پر رواں ماہ کے لئے کونسل کی خاتون صدر اور برطانوی مندوب باربرا ووڈورڈ کے ایک بیان کی منظوری دی ہے جنہوں نے کہا ہے کہ کونسل نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے جسے لیبیا پولیٹیکل ڈائیلاگ فورم کے ذریعے طے کیا گيا ہے تاکہ ملک کو انتخابات تک لے جانے کے لئے عبوری ایگزیکٹو اتھارٹی کو ذمہ دار بنایا جا سکے اور انہوں نے اسے اس عمل کو ایک اہم سنگ میل کے طور پر سمجھا ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 29 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 11 فروری 2021ء شماره نمبر [15416]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]