مصر نے نیل کے پانی میں اپنے حقوق کو متاثر کرنے والے ہر اقدام کو کیا مسترد

قاہرہ میں سیسی اور افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن کے مابین ہوئۓ مذاکرات (مصری صدارت)
قاہرہ میں سیسی اور افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن کے مابین ہوئۓ مذاکرات (مصری صدارت)
TT

مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے ایتھوپیا کے "نہضہ ڈیم" کے بارے میں ایک لازمی قانونی معاہدے کی تشکیل کی ضرورت کے سلسلہ میں اپنے ملک کے ثابت اصولوں پر زور دیا ہے اور نیل کے پانی میں مصر کے حقوق کو متاثر کرنے والے ہر طرح کے عمل یا کاروائی کو مسترد کیا ہے اور گزشتہ روز صدر السیسی نے قاہرہ میں اس افریقی یونین سربراہی اجلاس کے انعقاد سے کچھ دن قبل افریقی یونین کمیشن کے چیئرمین موسٰی فقیہ کا استقبال کیا ہے جس کی نگرانی میں مصر، ایتھوپیا اور سوڈان کے مابین مذاکرات ہو رہے ہیں تاکہ ایک ایسے معاہدے تک پہنچا جا سکے جس سے دریائے نیل کی مرکزی مقام پر ڈیم کو بھرنے اور اسے چالو کرنے کے کام کو باقاعدہ طور پر کیا جا سکے۔

مصری ایوان صدر کے سرکاری ترجمان سفیر بسام راضی کے مطابق اجلاس میں براعظم کی سطح پر متعدد سیاسی امور میں ہونے والی پیشرفت، افریقی براعظم میں متعدد تنازعات میں ہونے والی پیشرفت اور انہیں سیاسی طور پر حل کرنے کی کوششوں کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا گیا ہے اور ان میں سب سے اہم معاملہ افریقی صدی اور لیبیا کی فائل ہے۔(۔۔۔)

پیر 19 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 01 فروری 2021ء شماره نمبر [15406]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]