پومپیو: امریکہ یوکرین کی حمایت کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا

پومپیو: امریکہ یوکرین کی حمایت کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا

پیر, 1 February, 2021 - 15:45
گزشتہ روز کییف میں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور صدر وولڈیمر زیلنسکی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
جمعہ کے روز امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے یوکرین کے لئے امریکہ کی بھر پور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج یہاں ایک واضح پیغام کے ساتھ حاضر ہوں اور وہ پیغام یہ ہے کہ امریکہ یوکرین کی آزادی، جمہوریت اور خوشحالی کی جدوجہد کو بہادر جدوجہد سمجھتا ہے اور اس کی حمایت کرنے کے سلسلہ میں ہمارے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور یہ بات کییف میں صدر وولڈیمر زیلنسکی سے ان کی اس ملک کے پہلے دورے کے دوران ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی برطرفی کے مقصد سے سینٹ کے سامنے ان کے مقدمے کی سماعت کا مرکز ہے۔

پومپیو نے صدر زیلنسکی سے ملاقات کی ہے جو اثر ورسوخ کا غلط استعمال کرنے کے الزام میں ٹرمپ کے تاریخی مقدمے کی سماعت کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور سینیٹ کے مقدمے کی سماعت میں ڈیموکریٹک پراسیکیوشن ٹیم کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے کییف پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی ہے تاکہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنے ممکنہ حریف سابق نائب صدر جو بائیڈن کی شبیہہ کو خراب کرنے میں مدد دکر سکے اور اس معاملہ میں 25 جولائی کو ایک فون کال بھی ہوا ہے جس میں ٹرمپ نے زیلنسکی پر زور دیا ہے کہ وہ بائیڈن کی تفتیش کے آغاز کا اعلان کریں۔(۔۔۔)


پیر 19 جمادی الآخر 1442 ہجرى – 01 فروری 2021ء شماره نمبر [15406]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا