المنفی نے بن غازی کے پہلے دورے کے وقت حفتر سے کی ملاقات

فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کو نئے صدارتی کونسل کے صدر کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (جنرل کمانڈ)
فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کو نئے صدارتی کونسل کے صدر کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (جنرل کمانڈ)
TT

نیشنل آرمی کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے گزشتہ روز یونان سے بن غازی (مشرق) شہر پہنچے نیو لیبیائی صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی سے ملاقات کی ہے اور کونسل کے سربراہ کے طور پر منتخب ہونے کے بعد ان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

حفتر کے میڈیا آفس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس ملاقات میں دونوں فریقوں نے اپنے نظریات پیش کئے ہیں اور حفتر نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ مسلح افواج کی طرف سے امن وسلامتی کی کاروائي، اختیارات کی پرامن منتقلی، نئی صدارتی کونسل اور اس قومی اتحاد کی حکومت کو حمایت ملے گی جو سیاسی بات چیت کے ذریعہ تیار کی گئی ہے تاکہ اداروں کو متحد کیا جا سکے اور اگلے دسمبر میں ہونے والے انتخابات کو کامیاب بنایا جا سکے اور مزيد یہ کہ جمہوریت کے تحفظ کے لئے فوج کوششیں بھی کرے گی۔(۔۔۔)

جمعہ 01 رجب 1442 ہجرى – 12 فروری 2021ء شماره نمبر [15417]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]