بائیڈن انتخابات میں نیتن یاہو کی حمایت کرنے سے گریزاں ہیں

خلیل کے جنوب میں فلسطینیوں کے لئے 5 خیمے مسمار اور صحت مراکز ڈھا دئے گئے (وفا)
خلیل کے جنوب میں فلسطینیوں کے لئے 5 خیمے مسمار اور صحت مراکز ڈھا دئے گئے (وفا)
TT

اسرائیل اور ریاستہائے متحدہ میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاھو کے حامی امریکی صدر جو بائیڈن پر روایتی فون کال کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے قریبی افراد پیغام بھیج رہے ہیں کہ انہیں صبر کے ساتھ انتظار کرنا چاہئے۔

ایک طرف وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کل شام کہا ہے کہ بائیڈن جلد ہی اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ بات چیت کرنے والے ہیں تو دوسری طرف دونوں ممالک کے سیاسی ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی صدر یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ انھیں قریب ہونے کے سلسلہ میں جلد بازی نہیں ہے اور خاص طور پر انتخابی عرصے کے دوران اور وہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین پیچیدہ فائل میں جلد داخل ہونا نہیں چاہتے ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ 01 رجب 1442 ہجرى – 12 فروری 2021ء شماره نمبر [15417]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]