گزشتہ سال2011 کے بعد سے پہلی بار اثر ورسوخ کے تین علاقوں کے مابین لائنوں کو مستحکم کیا گیا ہے جہاں حکومت نے روسی اور ایرانی تعاون سے ملک کے تقریبا 65 فیصد (جو رقبہ 185 ہزار مربع کلومیٹر ہے) علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کیا ہے اور اس کے مقابلے میں فرات کے مشرق میں ایک چوتھائی حصہ واشنگٹن کے اتحادیوں اور 10 فیصد ترکی اور اس کے وفادار دھڑوں کے ہاتھ میں ہے۔
واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نزد ایسٹ اسٹڈیز میں فرانس کے محقق فیبریس بالانچ کے ایک مطالعے کے مطابق بین الاقوامی زمینی سرحدوں کے 15 فیصد حصوں پر فوج کا کنٹرول ہے جبکہ باقی حصے غیر ملکی جماعتوں کے درمیان تقسیم ہیں۔(۔۔۔)
ہفتہ 02 رجب 1442 ہجرى – 13 فروری 2021ء شماره نمبر [15418]