شام کی 85٪ سرحدیں دمشق کے دشمنوں اور اس کے اتحادیوں کے قبضہ میں ہیں

ترکی کی سرحد کے قریب شمالی شام میں ترک فوجی گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے (محفوظ شدہ فائل فوٹو - اے ایف پی)
ترکی کی سرحد کے قریب شمالی شام میں ترک فوجی گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے (محفوظ شدہ فائل فوٹو - اے ایف پی)
TT

گزشتہ ایک دہائی کے دوران شام اور اس کی سرحدوں میں کنٹرول کے اتار چڑھاو کے ساتھ یہ بات واضح ہوئی ہے کہ حکومت کا کنٹرول ہمسایہ ممالک کے ساتھ اپنی زمینی سرحدوں کی صرف 15 فیصد علاقوں اور اپنی گزرگاہوں میں سے نصف یعنی 19 گزرگاہوں پر ہے اور 85 فیصد سرحدیں دمشق کے مخالفین اور اس کے اتحادیوں کے زیر اثر ہیں۔

گزشتہ سال2011 کے بعد سے پہلی بار اثر ورسوخ کے تین علاقوں کے مابین لائنوں کو مستحکم کیا گیا ہے جہاں حکومت نے روسی اور ایرانی تعاون سے ملک کے تقریبا 65 فیصد (جو رقبہ 185 ہزار مربع کلومیٹر ہے) علاقوں پر اپنا کنٹرول حاصل کیا ہے اور اس کے مقابلے میں فرات کے مشرق میں ایک چوتھائی حصہ واشنگٹن کے اتحادیوں اور 10 فیصد ترکی اور اس کے وفادار دھڑوں کے ہاتھ میں ہے۔

واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ فار نزد ایسٹ اسٹڈیز میں فرانس کے محقق فیبریس بالانچ کے ایک مطالعے کے مطابق بین الاقوامی زمینی سرحدوں کے 15 فیصد حصوں پر فوج کا کنٹرول ہے جبکہ باقی حصے غیر ملکی جماعتوں کے درمیان تقسیم ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 02 رجب 1442 ہجرى – 13 فروری 2021ء شماره نمبر [15418]

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]