واشنگٹن نے گروپ کے رہنما عبد الملک الحوثی کو عبد الخالق الحوثی اور ابو علی الحکیم کے نام سے مشہور عبد اللہ یحیی الحکیم کے ساتھ پابندیوں کی فہرست میں باقی رکھا ہے حالانکہ اس نے سرکاری طور پر اعلان کر دیا ہے کہ وہ اگلے منگل کے روز اس گروپ کا نام اس فہرست سے ہٹا دے گا اور اس بات کا اعادہ بھی کیا ہے کہ اس کی سب سے بڑی وجہ انسانی امداد کو نہ روکنے کے سلسلہ میں واشنگٹن کی کی خواہش ہے۔
بلنکن نے کہا کہ ان کا ملک گروپ کے ممبروں پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں کے نفاذ کی حمایت کرتا ہے اور وہ اس گروپ کی غیر مستحکم سرگرمی کی طرف مسلسل توجہ مبذول کرواتا رہے گا اور اس گروپ پر اپنا طرز عمل تبدیل کرنے کے لئے دباؤ ڈالتا رہے گا۔(۔۔۔)
ہفتہ 02 رجب 1442 ہجرى – 13 فروری 2021ء شماره نمبر [15418]